بچوں سے زیادتی کیس کی تفتیش اے ایس پی سے کم رینک کا افسر نہیں کرے گا، عدالت

اسلام آباد: نئے سیکٹرز کی تعمیر سے متاثرین کو معاوضہ نہ ملنے پر عدالت برہم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بہارہ کہو زیادتی کیس کے تحریری حکمنامے میں ہدایات کی ہیں کہ بچوں سے زیادتی کیس کی تفتیش اے ایس پی سے کم رینک کا افسر نہیں کرے گا۔

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلے میں ہدایت کی کہ آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خصوصی لائحہ عمل تیار کریں۔

فیصلے کے مطابق بچوں سے زیادتی کے ملزمان کا میڈیکل بورڈ سے معائنہ کرایا جائے اور ضمانت کی درخواست آنے پر ملزم کے مجرمانہ ریکارڈ کو بھی حصہ بنایا جائے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت کی کہ ہر ملزم کے مجرمانہ ریکارڈ سے تعین کیا جائے کہ ضمانت کی صورت میں دوبارہ جرم کا امکان تو نہیں۔

خیال رہے کہ اسلام  آباد کے علاقے بہارہ کہو میں چند ماہ قبل بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ والدین کے مطابق بچی بارش میں نہانے کے لیے دروازے سے باہر نکلی تھی اور کافی دیر واپس نہیں آئی تو تلاش شروع کی گئی۔ اہل خانہ کے مطابق بچی بے ہوش حالت میں قریبی جھاڑیوں سے ملی اور اسے پمز اسپتال لے جایا گیا تھا۔

واقعہ کی ایف آئی آر والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں