جمعے سے پورے ملک میں جلسے، جلوس ہوں گے، اکرم درانی

’غیر ملکی فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان کی پارٹی ختم ہو جائے گی‘

نیب کی اکرم خان درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی نے جمعے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کو جلد ہی خوشخبری ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی پارٹی ختم ہو جائے گی اور انہیں اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔

اکرم درانی کا کہنا تھا کہ پورے ملک کے تمام ادارے حکومت سے مایوس ہیں جبکہ کسان، تاجر، ڈاکٹر سب احتجاج کررہے ہیں۔

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ دھرنے سے کیا فائدے حاصل ہوئے؟ اس کے جواب میں جے یو آئی (ف) رہنما کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اور فائدہ جلد عوام کے سامنے آجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف جلد ہی وطن واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بیمار بیوی کو چھوڑ کر وطن واپس آئے تھے، بہت سے لوگ ابھی ٹی وی پر بیٹھ کر بیماری پر واویلا کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں