اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

 ویکسین وی آئی پی کو کیوں لگائی؟ اسد عمر

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اور حال ہی میں دوبارہ کابینہ میں شامل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسد عمر کو قائمہ کمیٹی صدارت سے ہٹانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

اسد عمر کے وفاقی وزیر بننے کے بعد ان سے قائمہ کمیٹی کی صدارت واپس لی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ اسد عمر کے وزرات کے حلف اٹھانے کے دن سے خالی تصور ہوگا۔

نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔

پیر کے روز اسد عمر کو مخدوم خسرو بختیار کی جگہ وزارت منصوبہ بندی وترقی کا وزیر بنادیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ میں تبدیلی کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی تھی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر لکھا  اسد عمر منصوبہ بندی اور اسپیشل انییشٹو جبکہ خسرو بختیار کو پیٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبریں گزشتہ دنوں سامنے آئی تھیں۔اسد عمر نے 29 ستمبر کو پشاور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کابینہ میں واپسی کا عندیہ دیا تھا۔

سابق وزیر خزانہ  نے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے بارے میں بات چیت جاری ہے، اگر کابینہ کے اندر رہ کر کارکردگی دکھانا پڑی تو وہ بھی کریں گے۔

پشاور میں ہم نیوز سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عوام ڈالر کے بارے میں سوچنا بند کردے، ملک استحکام کی جانب بڑھ رہا تاہم دو سال مزید لگیں گے۔


متعلقہ خبریں