محمد رضوان کو آؤٹ قرار دیئے جانے پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا


بریسبین:  پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز پر اس وقت نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا جب ٹی وی امپائر نے محمد رضوان کو غلط آؤٹ قرار دیا۔

گابا کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

سلامی بلے باز اظہرعلی اور شان مسعود نے قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا بہترین آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لئے 76 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے قومی ٹیم کے بلے بازوں پر دباؤ جاری رکھا، اس دوران شان مسعود کمنز کی اندر آتی ہوئی گیند کو کھیلتے ہوئے سلپ میں کیچ تھما بیٹھے۔

اگلے ہی اوور میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی پولین لوٹ گئے انہیں جوز ہیزلووڈ نے آؤٹ کیا۔

گرین شرٹس کے مڈل آرڈر بلے باز آسٹریلوی تیز گیندبازوں کے آگے بے بس دکھائی دیئے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔

اس دوران اسد شفیق اور محمد رضوان کے درمیان 49 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ دنوں بلے باز بڑا اسکور بورڈ پر لگانے میں کامیاب ہو جائیں گے مگر پٹ کمنز کی گیند پر رضوان کیچ سلپ پر کیچ تھما بیٹھے۔

معاملہ پر تھرڈ امپائر سے رجوع کیا گیا تاہم انہوں نے بھی گراؤنڈ پر موجود امپائر کا فیصلہ برقرار رکھا جس پر کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے۔

اس متنازعہ فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی نئی بجث چھڑ پڑی، آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ ایڈیم گلکرسٹ نے ٹوئٹر پر بریٹ لی کی ایک تصویر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ بریٹ لی تیز گیند باز ہونے کے باوجود اس بات پر قائم ہیں کہ کریز سے پہلے شوز کا کوئی حصہ موجود نہیں تھا۔

قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں پاکستان کی ٹیم کا کوچ ہوتا تو اس فیصلے پر ضرور میچ ریفری سے احتجاج کرتا۔

 


متعلقہ خبریں