کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، چوہدری پرویز الہٰی


لاہور:  اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰٰہی نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔

وزیراعلی  پنجاب  عثمان  بزدار  سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات  چیت کرتے ہوئے چودہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارا اتحاد  پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی۔ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیراعلی  پنجاب  عثمان  بزدار  اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے  ملاقات  میں  ورکنگ  ریلیشن شپ  مزید  مستحکم  کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اوررکن قومی اسمبلی مونس الٰہی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی اور وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے، گورنر پنجاب

دونوں  رہنماوں  کے  درمیان  باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کےعوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے ملکرکام کر رہے ہیں اور کرتے  رہیں  گے۔ پنجاب کی ترقی کے سفر میں اتحادیوں کو ساتھ لیکرچلیں گے۔


متعلقہ خبریں