وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی دوبارہ ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی دوبارہ ملاقات

راولپنڈی: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق سربراہ پاک فوج نے وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ کیا گیا۔ ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے امور اور ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز میں ہی وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوسری بار ملاقات کی ہے جبکہ آرمی چیف کی  28 نومبر کو مدت ملازمت پوری ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں “حکومت خود اپنے راستے میں بارودی سرنگیں بچھا رہی ہے”

چند روز قبل وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سرحد پر پاک افواج کی کاوشوں کو سراہا اور اقتصادی ترقی کے لیے ملک میں استحکام کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی تھی۔


متعلقہ خبریں