’شبہ ہے تحریک انصاف کی فنڈنگ کے پیچھے پاکستان دشمن قوتوں کا پیسہ ہے‘

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے میں تحریک انصاف ملوث ہے، ن لیگی رہنما

حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، احسن اقبال

فوٹو: فائل

  • ’جعلی قیادت کو ختم کرکے اصل قیادت کو لایا جائے‘

اسلام آباد: مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم آپ سے رسیدیں مانگ رہی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فنڈنگ کے نام پر کرپشن میں ملوث نظر آ رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 23 اکاؤنٹس الیکشن کمیشن میں ڈیکلیئر نہیں کیے جبکہ حکومت نے ہتھکنڈوں سے الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیس میں سب ٹھیک ہے تو خفیہ سماعت کی درخواستیں کیوں دی جاتی ہیں؟ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈاکے میں تحریک انصاف ملوث ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے وزیر 17 روپے کلو ٹماٹر فروخت کررہے ہیں، جتنا فرق ٹماٹر کی قیمت میں ہے اتنا ہی فرق حکومت کی معیشت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں آگلے چھ ماہ میں مزید اضافہ ہوگا، ابھی عوام سے اس حکومت نے مزید تیل نچوڑنا ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس جعلی قیادت کو ختم کرکے اصل قیادت کو لایا جائے۔

انہوں نے شبہ کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف کی فنڈنگ کے پیچھے پاکستان دشمن قوتوں کا پیسہ شامل ہے۔

کشمیر کے معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایمرجنسی نافذ کرنا چاہے تھی وہ نظر نہیں آئی، اگر نواز شریف وزیر اعظم ہوتے تو بھارت کو کشمیر پر ایسا اقدام کرنے کی جرات نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت عدالت نے دی اور اس اس حکم پر حکومت نے عمل کیا۔

احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ حکومت نواز شریف کو تضحیک کے ساتھ بیرون ملک بھیجنا چاہتی تھی اور اسی وجہ سے ضمانت کی شرط رکھی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں