بیٹی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کرنے والا باپ ساتھیوں سمیت گرفتار


شجاع آباد:  شجاع آباد میں 13 سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں پولیس نے باپ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم والد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 13 سالہ  بیٹی کو بندوق کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ملزمان لڑکی کی والدہ کے ساتھ بھی زیادتی کرتے رہے۔

پولیس کے مطابق ملزم والد اجمل  چار سال سے اپنی بیٹی ’دعا‘ کے ساتھ منہ کالا کرتا رہا ہے۔ ملزم والد اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں سے زیادتی، لاہور پہلے نمبر پر

پولیس کا کہنا ہے کہ 13 سالہ طالبہ اور اس کی والدہ کا طبی معائنہ کرانے کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں