کسی یوسف ٹھیلے والے کو نہیں جانتا، وزیر اعلیٰ سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ کسی یوسف ٹھیلے والے کو نہیں جانتے اور نہ ہی کبھی اس سے ملے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گرفتار ٹارگٹ کلر کے بیان کو یکسر مسترد کر دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ٹارگٹ کلر کو نہیں جانتے اور نہ ہی کبھی اس سے ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو واقعے کی تحقیقات کا کہہ دیا گیا ہے اور جو کوئی بھی اس کہانی کے پیچھے ہے میں اس کی تہہ تک پہنچ گیا ہوں۔

گزشتہ روز ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والے کو میڈیا کے سامنے پیش کیا تھا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پولیس افسران کا اہم اجلاس بھی ہوا۔ جس میں ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر کی پریس کانفرنس پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔

کراچی پولیس چیف نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ کو 24 گھنٹے میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ اس معاملے پر ایک اور پیش رفت ہوئی اور یوسف ٹھیلے والے کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او سولجر بازار جاوید سکندر اور ہیڈ کانسٹیبل عمران گجر کو معطل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت نہ سنبھل سکی

واضح رہے کہ 96 افراد کے قتل کا اعتراف کرنے والا ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے نے وزیر اعلیٰ سندھ سے تعلق کا انکشاف کیا تھا۔


متعلقہ خبریں