لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی تعینات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی تعینات کر دیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق  لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات 29 نومبر کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا 27 نومبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کا تعلق سندھ رجمنٹ سے ہے انہوں نے 1985 میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ ندیم رضا جنوبی وزیرستان میں انفینٹری ڈویژن کی کمان کر چکے ہیں اور جنوبی وزیرستان میں ہونے والے آپریشنز میں بھی کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں۔

ندیم رضا کو 2016 میں کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا تھا جبکہ اگست 2018 سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے۔ جسے آرمی چیف کے بعد اہم عہدہ سمجھا جاتا ہے۔ ندیم رضا 10 کور کی بھی کمان کر چکے ہیں۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی دوبارہ ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری ہو چکا ہے۔ ان کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن 19 اگست 2019 کو جاری کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں