پی ٹی آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عہدے سے مستعفی


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق شعیب صدیقی نے استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان کو جمع کرا دیا ہے۔

شعیب صدیقی نے استعفے کی وجوہات ذاتی قرار دی ہیں۔ انہیں حاصل ہی میں مرکزی پنجاب کا جنرل سیکرٹری تعینات کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یوسف بیگ مرزا عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ معروف صحافی اور اینکر پرسن ثمر عباس کے مطابق ان کی جگہ سابق ترجمان حکومت پنجاب شہباز گل کو اس عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں