جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: چیئرمین اوورسیز ہاؤسنگ سوسائٹی اعجاز ہارون گرفتار


راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے چیئرمین اوورسیز ہاؤسنگ سوسائٹی اعجاز ہارون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں کراچی سے گرفتار کر لیا ہے۔

نیب راولپنڈی کے اعلامیہ کے مطابق اعجاز ہارون نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں 12 پلاٹ غیر قانونی طور پر فروخت کیے۔

نیب کے مطابق بیچے گئے پلاٹوں کی قیمت کا لین دین جعلی اکاؤنٹس کے ذریعہ کیا گیا ۔ اعجاز ہارون پر الزام ہے کہ انہوں نے اومنی گروپ کے لیے منی لانڈرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے، دوسرے محاذ کی طرف جا رہے ہیں، چیئرمین نیب

خیال رہے کہ اعجاز ہارون پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے) کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ایم ڈی پی آئی اے کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔


متعلقہ خبریں