نوازشریف کا علاج وہیں سے شروع کیا ہے جہاں پاکستان میں چھوڑا تھا، ڈاکٹر عدنان


لندن: نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کا لندن میں علاج وہیں سے شروع کیا ہے جہاں پاکستان میں چھوڑا تھا۔

لندن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ طبی ماہرین (کنسلٹنٹس) کی پوری ٹیم نواز شریف کی نگرانی کر رہی ہے۔ صحت کی بحالی کے عمل میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بڑھنے یا گھٹنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بہت سی معلومات پرائیویٹ ہوتی ہیں جو نہیں بتائی جا سکتیں۔ اگلے ہفتے نواز شریف کا پی ای ٹی (PET) سکین ہو گا۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کل بھی اور آنے والے دنوں میں ڈاکٹروں سے مزید اپائنٹمنٹس طے ہیں۔ سٹیرائیڈز کے سائیڈ ایفیکٹس بہت زیادہ ہیں۔ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ ہمیں سٹیرائیڈز کو کم کر کہ مکمل روک دیا جائے۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ  نواز شریف کے لیے گھر کے اندر میڈیکل کی تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ نوازشریف کی طبیعت ویسی ہی ہے جیسے پہلے تھی، بحالی میں کچھ وقت لگے گا۔ راتوں رات تو صحت ٹھیک نہیں ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں