وزیر اعظم کا امریکی صدر سے رابطہ، کشمیر کے حل کی کوششیں کرنے پر زور

وزیر اعظم کا امریکی صدر سے رابطہ، کشمیر کے حل کی کوششیں کرنے پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان امن اور مفاہمتی عمل کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کی رہائی مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو اس پر خوشی ہے کہ مغربی یرغمالی محفوظ اورآزاد ہیں۔

سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے صدر ٹرمپ نے یوکرین پر دباؤ ڈالا، اعلیٰ امریکی سفارتکار

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کہی۔ دوںوں رہنماؤں کے درمیان مشترکہ مفادات کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر پر زور دیا کہ آپ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی دوبارہ ملاقات

ہم نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بات چیت کے دوران کہا کہ مثبت عمل کی سہولت کاری پر پاکستان کی سہولت کاری کے لیے شکر گزار ہیں۔


متعلقہ خبریں