وزیر اعظم کا 65 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے 65 سال سے زائد عمر کے بیمار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ دے دیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 65 سال سے زائد عمر کے بیمار قیدیوں کو رہا کرنے کی پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جن بیمار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہ کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہیں ہیں۔ عمران خان نے ایسے پاکستان کی طرف ایک اور قدم اٹھایا ہے جہاں اولین ترجیح کمزور طبقہ ہے ناکہ طاقتور اور دولت مند طبقہ۔

یہ بھی پڑھیں ’گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکے کی ضرورت ہے‘


متعلقہ خبریں