ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چار کروڑ ایک لاکھ ڈالرز کی کمی

State Bank

اسلام آباد: زرمبادلہ کے ذخائر میں چار کروڑ ایک لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ بات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

زیادہ شرح سود ملک میں مہنگائی کی وجہ سے ہے, گورنر اسٹیٹ بینک

ہم نیوز نے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں چار کروڑ ایک لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر چار کروڑ48 لاکھ ڈالرز بڑھ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مابق 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 46 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اسی دوران مرکزی بینک کے ذخائرچار کروڑ48 لاکھ ڈالرز اضافے سے آٹھ ارب 44 کروڑ 21 لاکھ ڈالرزہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک قومی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، ڈاکٹر باقر رضا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائرآٹھ کروڑ 49 لاکھ ڈالرز کمی سے سات ارب دو کروڑ دو لاکھ  ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں