اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان آج کرے گا


کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج مالیاتی پالیسی میں آئندہ دو ماہ کیلئے نئی شرح سود کا اعلان کرے گا۔

گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کی سربراہی میں پالیسی بورڈ کمیٹی کے ڈائریکٹرزکا اجلاس ہوگا مرکیزی دفتر میں ہوگا۔

گزشتہ چار ماہ سے پاکستان میں شرح سود 13 اعشاریہ 25 فیصد پر ہے۔ دوماہ قبل پیش کی مانیٹری پالیسی میں بتایا گیا تھا مہنگائی میں کمی کےلیے 24 ماہ تک موجودہ شرح برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

اسٹیٹ کی جانب سے بتایا گیا تھا 13.25 فیصد شرح سود سے معاشی حالات بتدریج بہتر ہوں گے اور عالمی شرح سود میں کمی سے ترسیلات بڑھیں گی۔

مرکزی بینک کے مطابق مہنگائی کو آئندہ 24 ماہ میں پانچ سے سات فیصد تک لانا ہے جو اس وقت 11 سے 12 فیصد پر ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے پالیسی ریٹ کی موجودہ شرح درست ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو شرح سود 6.5 فیصد پر تھا جو بتدریج اضافے سے 13.25 تک پہنچ چکا ہے۔

مالیاتی پالیسی

مالیاتی(مانیٹری) پالیسی کے ذریعے مرکزی بینک ملک میں شرح سود پر اثر انداز ہونے اور معیشت میں پیسے کے ارتکاز کو یقینی بنانے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتا ہے، جن کا مقصد قیمتوں اور مالیاتی منڈیوں میں استحکام برقرار رکھنا ہوتا ہے۔

مالیاتی پالیسی کوئی مستقل پالیسی نہیں ہوتی، نہ ہی اس سے کسی ملک کی معیشت پر کوئی دور رس اثرات پڑتے ہیں بلکہ یہ ایک عارضی قدم ہوتا ہے۔ مالیاتی پالیسی ضرورت کے تحت بنائی اور لاگو کی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں