’عمران خان موقع تو دیں‘

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کی مثالیں دیتے ہیں اور کرکٹ میں مخالف ٹیم کے ساتھ کھیلا جاتا ہے لیکن انہوں نے تو سب کو جیلوں میں ڈال دیا ہے، آپ دوسری ٹیموں کو کھیلنے کا موقع تو دیں۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی لیڈر شپ اور بیورو کریٹس عرصہ دراز سے جیلوں میں لیکن ان پر کیس ثابت نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی 5ماہ سے جیل میں ہیں، سعد اور سلمان رفیق ایک سال اور حمزہ شہباز چھ ماہ سے جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان میں جرات ہے تو مخالفین کو جیل سے باہر لائیں اور ان کا مقابلہ کریں، روزانہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں اور اپنے سارے اثاثے ظاہر کریں۔

ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ ان کی سیاسی قیدیوں پر کو جرم ثابت نہیں ہوا لیکن وہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور عمران خان 5 سال سے الیکشن کمیشن سے راہ فرار اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تیسرا پاکستان ہے جو عمران خان بنا رہے ہیں، وہ معیشت کی بہتری کی  جھوٹی ٹویٹس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے  کرائے کہ ترجمان جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ اپنے ترجمانوں کو نواز شریف کا سیکورٹی گارڈ بھرتی کر دیں کیوں ان ترجمانوں کا یہی کام  ہے کہ نواز شریف کیسے چلا اور کیا پہنا۔


متعلقہ خبریں