وزیراعظم ملکی معیشت پر کوئی بات نہیں کرتے، احسن اقبال

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت پر کوئی بات نہیں کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم صرف ایک ہی بات کرتے ہیں این آر او نہیں دوں گا۔ وزیراعظم ترقی سے متعلق بات کریں اور معیشت پر توجہ دیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملکی معاملات سے بے خبر ہیں اور ان کو معلومات ہی نہیں۔ ہم سب ائیر پورٹ پر تھے اور ہم نے دیکھا نوازشریف کیسے بیرون ملک چلے گئے۔ بیماری پر سیاست کرنے پر افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کی امانت و دیانت پر انگلی اٹھا کر احسن اقبال گنہگار ہو رہے’

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نوجوانوں میں منفی سوچ پیدا کررہے ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان درخواست کرتے ہیں کہ معاملہ کو خفیہ رکھا جائے۔ دوسری طرف عمران خان سمجھتے ہیں کہ 22 کروڑ عوام میں صرف و ہ ہی دیانتدار ہیں۔


متعلقہ خبریں