قومی تعمیر نو میں کور آف انجینرز کا کردار قابل تحسین ہے۔ جنرل باجوہ

قومی تعمیر نو میں کور آف انجینرز کا کردار قابل تحسین ہے۔ جنرل باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رسالپور انجینئرز سینٹر کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

داخلی سیکورٹی آپریشنز کے لیے بلوچ رجمنٹ کا کردار مثالی ہے۔ جنرل باجوہ

اس موقع پر تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید بخاری اور شہدا کے خاندانوں، پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی تعینات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر آپریشنز میں کور آف انجنیئرز کی خدمات کو سراہا۔ انہوںے کہا کہ قدرتی آفات اور قومی تعمیر نو میں کور آف انجینرز کا کردار قابل تحسین ہے۔


متعلقہ خبریں