پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد عہدے سے مستعفی


لاہور: 1994 سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  سے وابسطہ چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سبحان احمد  اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ جلد اس حوالے سے اعلامیہ جاری کرے گا۔ تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سبحان احمد سے زبردستی استفعی لیا گیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق مستعفی نہ ہونے کی صورت میں سبحان احمد کو ہٹائے جانے کا امکان تھا۔ سبحان احمد کے پاس ایڈمن اور سیکیورٹی کے شعبے بھی تھے۔

ذرائع کے مطابق سبحان احمد پی سی بی کے لیگل انفراسٹرکچر کے معاملات بھی دیکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر انور علی کی پی سی بی پر تنقید

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور سبحان احمد کے درمیان اختلافات کی بھی بات گشت کررہی تھی۔  سبحان احمد 2010 میں سی او او کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے


متعلقہ خبریں