ہمیں خواتین کو کام کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے، درید قریشی


کراچی: پاکستان براڈکاسٹرز ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور ہم نیوز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر درید قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں خواتین کو کام کرنے کے لیے دفتروں میں محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ 

کراچی آرٹس کونسل میں حقوق نسواں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے درید قریشی نے کہا کہ خواتین اگر گھر چلا سکتی ہیں تو دفتر میں بھی وہ بہترین کارکردگی دکھا سکتی ہیں۔

خواتین گھر چلا سکتی ہیں تو دفاتر میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں، درید قریشی

خواتین گھر چلا سکتی ہیں تو دفاتر میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں، درید قریشی

Posted by HUM News on Friday, November 22, 2019

انہوں نے کہا کہ آج تک ہم ٹی وی میں ایک بھی خاتون کو ہراساں نہیں کیا گیا۔ ادارے میں خواتین مردوں سے بہتر کام کرتی ہیں۔

درید قریشی کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ مغربی ممالک میں بھی خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے، اس مسئلہ کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے۔ ہمیں اپنے ملک کی خواتین کو ایک محفوظ کام کرنے کا ماحول فراہم کرنا ہے۔

سی ای او ہم نیوز نے کہا کہ پاکستان میں گاؤں کی خواتین شہر کی خواتین سے زیادہ کام کرتی ہیں۔ ایک خاتون اپنے بچوں کو بتاتی ہے کہ یہ بہن ہے یا بھائی۔ خاتون گھر کا کلچر بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی بی اے کے انتخابات، ہم نیٹ ورک کے درید قریشی سیکرٹری جنرل منتخب
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ڈراموں میں خواتین کو کمزور دکھایا جاتا ہے۔ میں یہ نہیں کہونگا کہ ہمارے سارے ڈرامے پرفیکٹ ہیں۔ ہم نے اپنے کئی ڈراموں میں خواتین کو مضبوط دکھایا ہے۔

سی ای او ہم نیوز درید قریشی نے کہا کہ جہاں سلطانہ صدیقی اور مہتاب اکبر راشدی ہوں تو وہاں کیسے خواتین کو کمزور دکھا سکتے ہیں۔ ہم ڈراموں میں مرد کو خاتون پر ہاتھ اٹھاتے ہوئے دکھانے سے گریز کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں