ڈھوک کالا خان خونریز تصادم: ایس ایچ او تھانہ صادق آباد معطل


راولپنڈی: ڈھوک کالا خان میں رات گئے خونریز تصادم کے نتیجے میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ صادق آباد شجاعت علی بابر کو معطل کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  فائرنگ کے واقع سے ایک دن پہلے دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی لیکن ایس ایچ او صادق آباد نے ایک دن پہلے ہونے والے معاملے کو دبا دیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ایس ایچ او شجاعت علی بابر کی جانب سے ایک مہینے پہلے ہونے والے جھگڑے  کے معاملے سے غفلت بھرتی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دو گروپوں میں خونریز تصادم: مشتعل افراد کا میتیں اٹھا کر فیض آباد فلائی اور پر دھرنا

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او صادق آباد پر معاملے پر رشوت لینے کا بھی الزم ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر ایس ایس ایچ او کو نوکری سے برخاست اور قانونی کاروائی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کی رات 11 بجے کے قریب ڈھوک کالا خان شمس آباد میں ٹیکسی سٹینڈ کے نزدیک یونین کونسل 22 کے سابق چیئرمین جہانگیر نمبردار گروپ اور چودھری یاسر گروپ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جان بحق اور سات زخمی ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں