پنجاب حکومت نے ملازمین کو یوٹلیٹی آلاونس دینے کی منظوری دے دی


لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو یوٹلیٹی آلاونس دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ملازمین کو 2020 سے 80 فیصد یوٹلیٹی آلاونس ملے گا۔

صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کے اجلاس  میں سرکاری ملازمین کے لیے یوٹیلیٹی الاونس کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق تیسری بار کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ نے سرکاری ملازمین کو یوٹلیٹی آلاونس دینے کا ایجنڈا منظور کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو یوٹلیٹی آلاونس دینے کے لیے سمری ایوان وزیر اعلی کو ارسال کر دی ہے۔  یوٹلٹی آلاونس کی منظوری کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اب سرکاری ملازمین کی تاریخ پیدائش  تبدیل نہیں ہو سکے گی

ذرائع کے مطابق  گریڈ 1 تا 8  تک کے ملازمین کو یوٹلیٹی آلاونس کی مد میں پانچ ہزار چار سو ملے گا۔ گریڈ 9  تا 14 تک کے ملازمین کو سات ہزار دو سو روپے آلاونس ملے گا۔

اسی طرح گریڈ 15 کے ملازمین کو نو ہزار اور گریڈ 16 کو بارہ ہزار چھ سو روپے یوٹیلٹی آلاونس ملے گا۔ سرکاری ملازمین کے یوٹلیٹی آلاونس کی مد میں خزانے پر سالانہ 36 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔


متعلقہ خبریں