جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی تجویز

جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی تجویز

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کوسی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی تجویززیر غور ہے۔

سی پیک اتھارٹی کا قیام کا عمل میں آگیا، صدر نے آرڈیننس پر دستخط کردیے

ہم نیوز نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اس ضمن میں سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اپنے آئندہ اجلاس میں جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی تعیناتی کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کرے گی۔

امریکہ الزام لگاتے ہوئے احتیاط کرے، چین کے سفیر یاؤ جنگ کا مشورہ

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سدرن کور کی کمانڈ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی تعیناتی آئندہ چار سال کے لیے ہوگی۔


متعلقہ خبریں