سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون نیب راولپنڈی منتقل


راولپنڈی: سابق مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) اعجاز ہارون کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ وہ اوورسیز ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اعجاز ہارون کو گزشتہ روز کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر اومنی گروپ کے لیے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: چیئرمین اوورسیز ہاؤسنگ سوسائٹی اعجاز ہارون گرفتار

نیب راولپنڈی کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ اعجاز ہارون نے  ہاؤسنگ سوسائٹی میں 12 پلاٹ غیر قانونی طور پر فروخت کیے تھے۔

نیب کے مطابق فروخت کیے گئے پلاٹوں کی قیمت کا لین دین جعلی اکاؤنٹس کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ اعجاز ہارون پر الزام ہے کہ انہوں نے اومنی گروپ کے لیے منی لانڈرنگ کی تھی۔

پی آئی اے اچھی سروس فراہم کرے گی تو بہتری آئے گی، سابق ایم ڈی

اعجاز ہارون پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں ایم ڈی پی آئی اے کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔


متعلقہ خبریں