پاکستانی باکسر محمد وسیم نے میکسیکو کے گینگان لوپیز کو شکست دے دی

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے میکسیکو کے گینگان لوپیز کو شکست دے دی

دبئی: پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے تین بار لائٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی چیمپئن رہنے والے میکسیکو کے باکسر گینگان لوپیز کو شکست دے دی۔

محمد وسیم جیسے نوجوان ہمارا فخر ہیں،  آرمی چیف

ہم نیوز کے مطابق دبئی میں ہونے والے مقابلے میں ریفریز نے محمد وسیم کو متفقہ طور پر میچ کا فاتح قرار دیا۔

پکاستانی باکسر محمد وسیم مقابلے کے آٹھوں راؤنڈز میں اپنے حریف پہ حاوی رہے۔ محمد وسیم کی یہ پروفیسنل کیرئیر میں دسویں فتح ہے۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر محمد عامر بھی میچ میں محمد وسیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے۔

باکسر محمد وسیم کی پذیرائی نہ ہونے پر وسیم اکرم معذرت خواہ

محمد وسیم نے اپنے کیرئیر میں سات مرتبہ حریفوں کو ناک آؤٹ کیا ہے۔ چند ماہ قبل ستمبر میں ہونے والی فائٹ میں انہوں نے فلپائن کے باکسر کونراڈو تانامور کو صرف 62 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں