سندھ: اسلحہ لائسنس کے اجرا پر عائد پابندی ختم


کراچی: حکومت سندھ نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔ اس ضمن میں صوبائی حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 سندھ حکومت کو گٹکا بنانے اور فروخت کرنے کی سزا سے متعلق قانون سازی کیلئے 10 دسمبر تک مہلت

ہم نیوز کے مطابق صوبائی سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کی منظوری کے بعد صوبے میں اسلحہ لائسنس کے اجرا پر عائد پابندی فوری طور پر اٹھائی لی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے تحت سندھ آرمز رولز 2018 کے رول 4.1 کے تحت غیر ممنوعہ بور کے کمپیوٹرائزڈ لائسنس کے اجرا کا ماہانہ کوٹہ بھی بحال کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقررہ ماہانہ کوٹے کے مطابق صرف غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ کے کمپیوٹرائزڈ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ لائسنس حاصل کرنے کے لیے سندھ  آرمز ایکٹ 2013 اور سندھ آرمز رولز 2018 میں درج ضروریات پوری کرنا لازمی ہوں گے۔

سندھ حکومت نے کارونجھر سے گرینائٹ نامی پتھر نکالنے کا ٹھیکہ  منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلحہ لائسنس کے اجرا پر 2013 میں وزیر اعلیٰ سندھ  نے ایپکس کمیٹی کی سفارش پر پابندی لگائی تھی۔


متعلقہ خبریں