حکومت نے قبلہ درست نہ کیا تو یہ بھی کہے گی کہ کیوں نکالا؟ سراج الحق

اسلامی ممالک بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں، سراج الحق

ڈیرہ غازی خان: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو نوازشریف کی طرح یہ بھی کہے گی کہ ہمیں کیوں نکالا؟ انہوں نے متنبیہ کیا کہ تمہارا مستقبل کوٹ لکھپت اور اڈیالہ جیل ہیں۔

چیف جسٹس نے وزیراعظم کو آئینہ دکھا دیا ہے، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر آج آئی ایم ایف کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس ملکی معیشت ٹھیک کرنے کا کوئی پروگرام ہی نہیں ہے جبھی تو ٹماٹر 300 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو جھوٹ بولنے پر میڈل دینا چاہیے کیونکہ اس نے جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی ذات کے عشق میں مبتلا ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کاوعدہ کیا مگر پانچ لاکھ کو بےروزگار کرد یاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 15 ماہ کی حکمرانی میں 115 یو ٹرن لیے ہیں۔

مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر صرف پاکستان کا ہی نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری زندگی و موت اور عزت کا مسئلہ بھی ہے۔

وزیر اعظم کا امریکی صدر سے رابطہ، کشمیر کے حل کی کوششیں کرنے پر زور

ہم نیوز کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ پانچ اگست سے بھارت میں جشن برپا ہے جب کہ عمران خان کشمیر کو بھول گئے اور حکومت سو گئی ہے۔

ملکی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری بزدل اور نااہل قیادت خاموش ہے جب کہ کشمیر میں صورتحال یہ ہے کہ بارہ جمعۃ المبارک ایسے گزرے ہیں کہ لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی تک کی اجازت نہیں ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری کشمیری قیادت جیلوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالی پٹیاں باندھنے اور آدھا گھنٹہ احتجاج کرنے کا مذاق تو مودی نے اڑایا ہے۔ انہوں نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ کشمیری مررہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم نے سیاسی قیادتوں کے گھروں پہ جا کر دستک دی ہے مگر ہماری سیاسی قیادتیں اپنے اپنے ایجنڈوں کے جنگ لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے کشمیریوں کی مدد نہ کی توقوم ان کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالے گی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کشمیری ہماری طرف مدد کی نظر سے دیکھ رھے ہیں جب کہ عمران خان کو سکھ آج سردار عمران خان کہتے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کشمیری آپ کو کس نام سے پکاریں؟

آصف زرداری کی صحت پر سراج الحق کا اظہار تشویش: بلاول بھٹو سے بات چیت

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے پشیمانی کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کشمیر کو آزاد کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں