شین واٹسن نے پی ایس ایل2020 کیلئے رجسٹریشن کرادی

Shane-Watson

شین واٹسن نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھاری معاوضہ مانگ لیا


لاہور: آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین واٹسن پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2020 کے لیے رجسٹریشن کرادی ہے اور وہ  پلاٹینم کٹیگری میں شامل ہوں گے۔

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں شمولیت کیلئے پاکستانی روانگی کے منتظر ہیں۔

شین واٹس نے کہا کہ گزشتہ ایڈیشن کے دوران کراچی میں میچز کھیلنا ایک شاندار تجربہ تھا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جتوانا میرے کیرئیر کا یادگار لمحہ رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں کراچی میں شاندار ماحول دیکھا، خود بھی دورے کا خوب لطف اٹھایا اور زندگی میں ایک یادگار وقت گزارا۔

شین واٹسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بھی بہترین تھے، میں دوبارہ پاکستان میں کھیلنے کیلیے بیتاب ہوں کیوں کہ جانتا ہوں کہ وہاں میرے پرستاروںکی بڑی تعداد موجود ہے۔

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کھلاڑی شین واٹس حال ہی میں آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بنے ہیں اور پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں شرکت کر چکے ہیں۔

پلاٹینم کٹیگری میں میں شین واٹسن کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران، نیوزی لینڈ کے مچل میکلنگن اور انگلینڈ کے اسٹیفن فن بھی شامل ہیں اور یہ تمام کھلاڑی اس سے قبل بھی پی ایس ایل کھیلتے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل 2020 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو ہوگی۔


متعلقہ خبریں