نیب کی اکرم خان درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

نیب کی اکرم خان درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)  کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کر دی۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اکرم خان درانی کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں، خدشہ ہے کہ جے یو آئی رہنما ملک چھوڑ جائیں گے لہذا ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

یاد رہے نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ کے پی  اکرم خان درانی کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے مقدمات میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس ضمن میں  جے یو آئی رہنما کو گزشتہ ہفتے چوتھی مرتبہ نیب راولپنڈی نے طلب کیا تھا۔

واضح رہے غیر قانونی بھرتی کیس میں دو سرکاری افسران گرفتار ہو چکے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں مختار بخش اور عاطف ملک شامل ہیں۔ مختار بادشاہ پی ڈبلیو ڈی کے چیف ایڈمن آفیسر ہیں۔ سابق ویر اعلیٰ اکرم خان درانی 21 نومبر تک عبوری ضمانت پر ہیں۔

ہم نیوز نے نیب راولپنڈی کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ  ملزمان نے بھرتیاں غیر قانونی طریقے سے کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں