ترجمان پاک فوج کا قرآن کی بے حرمتی روکنے والے نوجوان کی جرات کو سلام

ترجمان پاک فوج کا قرآن کی بے حرمتی روکنے والے نوجوان کی جرات کو سلام

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ناروے میں قرآن کی بے حرمتی روکنے پر نوجوان الیاس کی جرات و بہادری کو سلام پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی صرف نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب  قابل احترام ہیں،  اسلامو فوبیا عالمی امن اور ہم آہنگی کے لئے خطرہ ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں ناروے کے شہرکرسٹین سینڈ میں اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے سربراہ لارس تھورسن نے ریلی کے دوران قرآن پاک کی شدید بے حرمتی کرتے ہوئے نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود مسلمان نوجوان عمر الیاس اس بے حرمتی کو برداشت نہ کرسکا اور انہوں نے لارس تھورسن کو روکنے کے لیے اس پر حملہ کردیا۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر نوجوان عمرالیاس کا نام ٹرینڈ کرنے لگ گیا جبکہ دنیا بھر کے مسلمان ان کی بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں