’وزیراعظم نے نواز شریف کے بارے جو کہا ٹھیک کہا‘

وفاقی وزیر تعلیم کا ملک بھر میں ایک نصاب تعلیم مارچ تک نافذ کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت سے متعلق جو کچھ  کہا بلکل درست کہا ہے۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ نواز شریف شدید علیل ہیں۔ کل وزیراعظم نے صیح کہا کہ وہاں ان کی سرگرمیان دیکھ کر لگتا ہے کہ بیماری کی شدت ویسی نہیں جو بتایا گیا۔

شفقت محمود نے کہا کہ  ایک طرف نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بتاتی ہیں کہ وہ شدید بیمار ہیں، دوسری طرف لگ رہا ہے کہ وہ صحت مند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ میاں صاحب کی صحت اور رپورٹس میں مطابقت نہیں لگ رہی ہے۔ دو ہزار پلیٹ لٹس چلے جائیں تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ جب میڈیکل رپورٹس ایسی آ جائیں تو حکومت کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ حکومت نے شریف خاندان سے کوئی ڈیل نہیں کی ہے، ہم نے انسانی ہمدردی کے تحت یہ قدم اٹھایا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہماری ضرور چھان بین کرے لیکن باقی جماعتو‍ں کی بھی کرے۔ امریکی قوانین کے مطابق وہاں ہماری تمام فنڈنگ کلئیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میاں نواز شریف کا لندن کے اسپتال میں آج معائنہ ہو گا

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں اگلے 15 دن میں فیصلہ عجیب سی بات ہے۔ قانونی طور پر جو ہو سکا ہم کریں گے۔ ابھی الیکشن کمیشن نے ایک سکروٹنی کمیٹی بنائی ہے جو رپورٹ مرتب کرے گی۔

شفقت محمود نے کہا کہ  اکبر ایس بابر کو 2009 میں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ پانچ سال سے کیس چل رہا ہے لیکن اچانک سے اٹھا دیا گیا ہے۔ باہر سے پیسے لانا کوئی بری بات نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا صرف پی ٹی آئی کی تحقیقات نہیں بلکہ تمام جماعتوں کی بیرون ممالک سے حاصل کیے گئے فنڈز کی تحقیقات ہونی چاہیں۔

 


متعلقہ خبریں