حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں، چودھری پرویز الہٰی


لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف سے مذاکرات کے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا وزیراعظم استعفیٰ دیں گے نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔ حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں۔

جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفیٰ پر کوئی بات نہیں کی گئی بلکہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ استعفیٰ ہو گا اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں دی گئی تھی کہ مذاکرات اور دھرنا ختم ہونے کے بعد ساری اپوزیشن حکومت کے حق میں بولنا شروع کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں: استعفیٰ لینے آنے والے عزت بچا کر چلے گئے، فردوس عاشق اعوان

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت متفقہ حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں