22 سالہ حرا کا قاتل بہنوئی نکلا، پولیس کا دعویٰ


لاہور: پولیس نے گلبرگ کے علاقے کبوتر پورہ میں دو روز قبل قتل ہونے والی 22 سالہ حرا کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے فون کی مدد سے دو قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم عدنان نے حرا کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔  گرفتار ملزم عدنان مقتولہ کا بہنوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل سے کچھ دیر قبل حرا نے دونوں کے ساتھ طویل گفتگو کی تھی اور تینوں نے آپس میں ٹکسٹ میسیجز بھی کیے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عدنان کی حرا سے ذاتی رنجش تھی۔ ملزم حرا کو قتل کرنے کے بعد ایمن آباد فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کو موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سابق خاتون رکن صوبائی اسمبلی کو قتل کر دیا گیا

ملزم عدنان نے مقتولہ کو گھر سے باہر بلا کر قتل کیا تھا۔ مقتولہ پر چھ گولیاں چلائی گئیں، جن میں سے تین گولیاں اس کو لگیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے دونوں افراد اور مقتولہ کے موبائل  فونز کے سائنسی تجزیہ (سائینٹفک اینیلسزز) کا انتظار ہے۔

خیال رہے کہ کبوتر پورہ کے علاقے میں قتل ہونے والی حرا کی آج شادی ہونا تھی، لیکن وہ دلہن بننے سے پہلے ہی اپنے ہی رشتہ دار کے ہاتھوں گولیوں کا نشانہ بنیں۔


متعلقہ خبریں