وزیراعظم نے بہت گری ہوئی باتیں کی ہیں، شہباز شریف

نواز شریف کے دل کے معائنہ کے بعد ڈاکٹرز نے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔


لندن : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دل کے معاملے پر چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر لارنس نے نواز شریف کا معائنہ کیا ہے، انہوں نے آئندہ ہفتے پی ای ٹی اسکین تجویز کیا ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ نوازشریف کی صحت کے دیگر معاملات گائزاسپتال میں دیکھے جا رہے ہیں، قوم سے ان کے لیے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔

نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیارغیر میں سیاسی بات کرنا مناسب نہیں لگتا۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ وہعمران خان نیازی کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، پچھلے چند دنوں میں وزیراعظم نے بہت زیادہ گری ہوئی باتیں کی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو یہ باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ نواز شریف یونیورسٹی کالج اسپتال ویسٹ مور لینڈ اسٹریٹ میں موجود ہیں، شہبازشریف بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں