قرآن پاک کی بے حرمتی: ناروے کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی


اسلام آباد:  ناروے میں ایک اسلام مخالف تنظیم سے تعلق رکھنے والے شخص کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج رکارڈ کرانے کے لیے اسلام آباد میں تعینات ناروے کے سفیر کو آج دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ناروے کے سفیر پر واضع کر دیا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو شدید تشویش ہے۔ پاکستان ناروے کے شہر میں ہونے والی بے حرمتی کی واقعہ کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے واقعات ایک ارب تیس کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کرتے ہیں۔ پاکستان ناروے حکومت سے ذمہ داروں کوکٹہرےمیں لانےکامطالبہ کرتا ہے۔ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، مولانا فضل الرحمان

ترجمان کے مطابق اوسلو میں پاکستان کے سفیر کو نارویجین حکام تک پاکستان احتجاج اور گہری تشویش پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ناروے کے شہر کرستیان میں ایک اسلام مخالف شخص نے بھرے مجمع کے سامنے قرآن کریم کو نذر آتش کردیا تھا۔  الیاس نامی مسلم نوجواں نے مداخلت کرتے ہوئے مقدس کتاب کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو لاتیں ماریں تھیں۔ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے الیاس اور قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا تھا۔


متعلقہ خبریں