ضمنی انتخاب، میر پور آزاد کشمیر کی نشست پر ووٹنگ کل ہو گی

پولنگ اسٹیشن

مظفر آباد: میر پور آزاد کشمیر کی نشست ایل اے 3 پر ضمنی انتخابات کل 24 نومبر کو ہو رہے ہیں۔

میر پور آزاد کشمیر کی نشت پر مسلم لیگ ن کے امیدوار صہیب سعید اور سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان کانٹ کا مقابلہ متوقع ہے۔

ریٹرنگ آفیسر محمد ادریس بھٹی کے مطابق آزاد کشمیر کی نشست ایل اے 3 میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 59 ہزار 494 ہے۔ جس میں 32 ہزار 490 مرد اور 27 ہزار 4 خواتین ووٹرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ کے لیے 47 خواتین پولنگ اسٹیشنز، 49 مرد پولنگ اسٹیشنز اور 23 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

پولنگ کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے کہا کہ حلقے کے 8 زونز میں 2 ہزار 700 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 61 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 50 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت عوام کو دھوکا دے رہی ہے، سابق وزیر تجارت

انہوں نے کہا کہ حلقہ کے ہر پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے لیے 22 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

گزشتہ عام انتخابات میں سال 2016 میں 37 ہزار 875 ووٹ ڈالے گئے تھے اور ووٹ ڈالنے کا ٹرن آؤٹ 63 فیصد رہا تھا۔


متعلقہ خبریں