مولانا فضل الرحمان کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 26 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت حزب اختلاف کے دیگر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے بھی رابطہ کیا اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جبکہ دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نے بہت گری ہوئی باتیں کی ہیں، شہباز شریف

مولانا فضل الرحمان نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں سے اے پی سی بلانے سمیت دیگر امور پر بھی مشاورت کی۔


متعلقہ خبریں