آج موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرکے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے اضلاع کہیں کہیں بارش ہوئی۔ ملک کے باقی علاقوں میں موسم ابر آلود اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 16 ، مظفرآباد (سٹی ، ایئرپورٹ 09) ، راولاکوٹ 01 ، خیبر پختونخواہ: مالم جبہ 14 ، کاکول 08 ، پٹن ، بالاکوٹ ، پاراچنار 07 ، سیدو شریف 06 ، دیر (بالائی 04 ، زیریں 03) ، چترال 02 ، دروش 01 ، گلگت بلتستان: اسکردو 05 ، استور 04 ، بگروٹ میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام منفی 02، بگروٹ منفی 01، مالام جبہ اور گوپس میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں