ملک میں مہنگائی عروج پر، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں


لاہور: اتوار بازاروں میں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت جاری ہے جبکہ عام مارکیٹس نے حکومتی نرخ مسترد کر دئیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عام مارکیٹس میں اشیاء کی مہنگے اور اضافی نرخوں فروخت جاری ہے۔

اتوار بازار میں  آلو کا ریٹ 52 سے 57 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ عام دکانوں پر 60 سے 70 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس کےعلاوہ پیاز کا ریٹ 66 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ عام بازاروں میں 90 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور کے اتوار بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت 190 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جو کہ عام مارکیٹ میں 230 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

بازاروں میں ادرک 340 سے 400 روپے اور دیسی لہسن 300 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

پشاور

پشاورمیں بھی مہنگائی عروج پر ہے اور اب تک سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کم نہیں ہو سکیں۔ صوبائی دارلحکومت میں ٹماٹر فی کلو قیمت 200 سے 230 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سبزیوں میں مٹر کی قیمت 140 روپے سے کم نہ ہوئی جبکہ سبز مرچ کی قیمت بھی 140 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ آلو 80 سے 100 روپے، پیاز 90 روپے، ٹینڈے 70 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دیگر سبزیوں اور پھلوں میں بینگن اور گوبھی بھی 60 روپے فی کلو  جبکہ انار 150 روپے فی کلو سیب کی مختلف قسمیں 80 روپے سے لیکر 140 روپے تک فروخت ہورہی ہیں۔


متعلقہ خبریں