حکومتی وزیر کا عوام کو ٹماٹروں کی جگہ دہی استعمال کرنے کا مشورہ

حکومتی وزیر کا عوام کو ٹماٹروں کی جگہ دہی استعمال کرنے کا مشورہ

فوٹو: فائل


پشاور: وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے عوام کو مہنگے ٹماٹروں کی جگہ دہی استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ میں ایک عرصے سے دہی استعمال کر رہا ہوں مجھے ٹماٹروں کی قیمت کا پتہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ٹماٹر سے جان چھڑالیں تو ان کی قیمتیں  بھی معمول پر آجائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ  مالاکنڈ کے ٹماٹر مارکیٹ میں آنے پر قیمتیں گر جائیں گی۔

واضح رہے اس وقت ملک میں ٹماٹر کی مصنوعی قلت ہے اور قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تاہم ساڑھے چار ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر درآمد ہونے سے قیمتیں معمول پر آسکتی ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ دنوں  حکومت پاکستان کی جانب سے ایرانی ٹماٹر کی درآمد پر ایک مہینے کے لیے  پابندی اٹھا لی گئی تھی ۔

جس کے بعد بڑی تعداد میں  ٹماٹر سے بھرے ایرانی ٹریلرسرحدی شہر تفتان سے پاکستان کے دیگر شہروں کے لئے روانہ کر دیے گئے تھے۔

گزشتہ دنوں  کراچی میں ٹماٹر تاریخ کی بلند ترین سطح پر یعنی 460 روپے کلو کےحساب سے فروخت  ہو رہا تھا،

 


متعلقہ خبریں