وزیراعظم کا نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی مزید موثر بنانے کا فیصلہ

 آرمی ایکٹ میں ترمیم، حکومت نے قانون سازی میں پیپلزپارٹی کی حمایت مانگ لی

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی مزید موثر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے لئے 13 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  وزیراعظم عمران خان خود بطور چیئرمین کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

ان کے علاوہ  معاون خصوصی برائے یوتھ افئیر عثمان ڈار ، مشیر خزانہ, مشیر تجارت ا،  وفاقی وزیر منصوبہ بندی کمیٹی ، وفاقی وزیر تعلیم, وزیر اقتصادی امور اور آئی ٹی بورڈ کے سربراہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کامیاب جوان پروگرام کے تحت شروع ہونے والے منصوبوں میں معاونت کرے گی۔

وزیراعظم نے کمیٹی کو اسٹریٹیجی پلاننگ اور پروگرام کی مانیٹرنگ کا اختیار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا ہے کہ کمیٹی نوجوانوں کے لئے نئے حکومتی منصوبوں کی تجاویز وزیراعظم کو پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں