’سی پیک سے متعلق امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے‘

کرپٹ ٹولہ کورونا پھیلانے کی تحریک چلا رہا ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک سے متعلق امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے بیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے، یہ راہداری پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ہماری اقتصادی ترقی کا ضامن ہے، چین ہمارا قریبی دوست ہے جس نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ڈٹ کر ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری  ہے اور  ایک مثال بن چکی ہے، اقتصادی زونز کے قیام سے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سے لیے گئے کمرشل قرض میں آنے والے ماہ و سال میں کمی نظر آئے گی۔


متعلقہ خبریں