سندھ سے تیل اور گیس کے بہت بڑے ذخائر دریافت

یہ ذخائر پاکستان کی اگلے 90 سال تک گیس کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں

oil gas lpg

کراچی : آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ سے تیل اور گیس کے بہت بڑے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں شیل گیس اور تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں جو پاکستان کی اگلے 90 سال تک گیس کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ او جی ڈی سی ایل نے اکتوبر میں خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں بھی تیل اور گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

کمپنی کے مطابق یہاں سے 50 بیرل تیل اور 40 کروڑ ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس روزانہ کی بنیاد پر نکالی جا سکے گی۔

اس سے قبل اگست میں کوہاٹ کے ایک اور علاقے سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان بھی کیا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان ذخائر کی بدولت پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

چند ماہ قبل پیٹرولیم کنسیشنز کے ڈائرکٹر جنرل عمران احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا تھا کہ ملک میں روزانہ 89،030 بیرل اور 3،935 ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس نکالی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کا 34 فیصد قدرتی گیس، 31 فیصد تیل، 13 فیصد کوئلہ، 9 فیصد ایل این جی اور ایک فیصد لیکوئیفائیڈ پیٹرولیم گیس سے پورا کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی توانائی کی باقی ضروریات دیگر ذرائع سے پوری ہوتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں