’ میرا ویرات کوہلی سے کوئی مقابلہ نہیں‘

ٹیسٹ رینکنگ جاری:بابراعظم کی تین درجے تنزلی

اسلام آباد: قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ’ میرا ویرات کوہلی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے وہ زیادہ تجربہ رکھنے والے کھلاڑی ہیں‘۔

برسبین ٹیسٹ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلیا کیخلاف شاندار سینچری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف اسکور بنانا کافی مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کا کافی تجربہ رکھتے ہیں، اس لئے یہ میرے کریئر کی سب سے بہترین اننگرز ہے۔

پہلی اننگز میں جلدی آؤٹ ہونے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں نے کریز سنبھالی تو میں نے شاٹس کھیلنا شروع کر دیں، مجھے اننگز کی ابتدا میں شاٹس نہیں کھیلنی چاہئے تھیں جس کی وجہ سے میں آؤٹ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دوسری اننگرز میں اس غلطی کو نہیں دھرایا اور سینچری اسکور کی تاہم میچ کے اس موڑ پر آؤٹ ہونے کا دکھ ہے۔

واضح رہے دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست دی ہے۔


متعلقہ خبریں