مریم نواز نے اے پی سی میں شرکت سے انکار کر دیا

مریم نواز کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اے پی سی میں شرکت کے لئے چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد شکیل دے دیا ہے۔

وفد میں سینیٹر راجہ ظفر الحق، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور امیر مقام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ن لیگ نے اعلی سطح کا وفد تشکیل دیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز  جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 26 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت حزب اختلاف کے دیگر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے بھی رابطہ کیا اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جبکہ دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نے بہت گری ہوئی باتیں کی ہیں، شہباز شریف

مولانا فضل الرحمان نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں سے اے پی سی بلانے سمیت دیگر امور پر بھی مشاورت کی۔


متعلقہ خبریں