حکومت سی پیک متنازعہ نہ بناتی تو عالمی غلط فہمیاں پیدا نہ ہوتیں، احسن اقبال

بلاشبہ چین کی طرف سے قرض نہیں بلکہ برادر ملک پاکستان کے لیے خصوصی رعایت ہے، رہنما مسلم لیگ ن

موجودہ حکومت نے ہسنتا بستا پاکستان 2 سال میں اجاڑ دیا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سی پیک منصوبوں کو متنازعہ نہ بناتی تو عالمی غلط فہمیاں پیدا نہ ہوتیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے سی پیک سے متعلق اعداد و شمار کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے پر غیر مصدقہ اعدادوشمار سے پرہیز کرنا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے لیے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں بلکہ تقریباً 5 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے جبکہ اس قرض کی ادائیگی کی مدت 20 سے 25 سال اور شرح سود اوسط دو فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے تمام منصوبے سرمایہ کاری کی شکل میں موجود ہیں، بلاشبہ یہ قرض نہیں بلکہ برادر ملک پاکستان کے لیے خصوصی رعایت ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پہلے ہی کئی مسائل پیدا ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان سی پیک منصوبوں کو متنازعہ نہ بناتے تو عالمی غلط فہمیاں پیدا نہ ہوتیں۔


متعلقہ خبریں