نواز شریف نے لندن علاج کیلئے سرکاری خزانے سے رقم خرچ کی، مراد سعید

ماضی کے حکمرانوں نے ملک میں بدعنوانی کی انتہا کردی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن علاج کے دورے پر سرکاری خزانے سے 34 کروڑ روپے خرچ کیے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ سابق نااہل وزیر اعظم کے علاج پر ہونے والے خرچ کا بوجھ سرکاری خزانے پر ڈالا گیا تھا۔

انہوں ںے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دورے حکومت کے دوران لندن علاج کے ایک دورے پر 34 کروڑ روپے خرچ کیے تھے جس کا خرچہ سرکاری خزانے سے پورا کیا گیا تھا لیکن جب کپتان آیا تو اس نے ہر پاکستانی کے لیے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کیا۔

مراد سعید نے کہا کہ ’’دو نہیں ایک پاکستان ہم سب کا پاکستان‘‘ وزیر اعظم عمران خان کے جاری کردہ صحت انصاف کارڈ سے ہر خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت اور بہترین علاج کرا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹر کے آخر میں لکھا کہ کپتان کا احساس صحت کی ریاست ذمہ دار۔

یہ بھی پڑھیں حزب اختلاف عوام کو گمراہ کر رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما ہمیشہ سے یہی کہتے رہے ہیں کہ نواز شریف نے اپنے علاج کے لیے کبھی بھی سرکاری خزانے سے کوئی رقم خرچ نہیں کی۔


متعلقہ خبریں