اخبار کا کام سیکھنے کیلئے آنے والی لڑکی قتل

فائل فوٹو


لاہور کے مرکزی حصے میں واقع ایک رہائشی علاقے قلعہ گجر سنگھ میں اخبار کا کام سیکھنے کےلیے آنی والی 25 سالہ لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور ثبوت و شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کی شناخت عروج کے نام سے ہوئی اور اس کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ عروج مقامی اخبار کے دفتر میں کام سیکھنے آئی تھی تاہم مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

 

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں